تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بنی گالہ اراضی کیسے خریدی؟ سپریم کورٹ کے 13 سوالات

اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس میں بنی گالا اراضی سے متعلق سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے 13 سوالات کے جوابات مانگ لیے، وکیل نے مہلت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے بنی گالہ اراضی سے متعلق منی ٹریل پر سوالات کردیے اور نعیم بخاری کو 13 سوالات کے جوابات دینے کا حکم دیا۔ جواب میں نعیم بخاری نے منگل تک مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

نعیم بخاری نے کہاکہ لندن فلیٹ کے کرائے دار نے کرایہ ادا نہیں کیا تھا بعد میں مقدمہ جیت لیا تو وہ ادائیگیاں تھیں، حسابات کی ترتیب اور تاریخوں میں غلطی ہوسکتی ہے،کسی غلطی پرصادق اور امین نہ ہوناقرار نہیں دیاجا سکتا۔

دریں اثنا عدالت نے عمران خان سے جو 13 سوالات پوچھے ہیں وہ درج ذیل ہیں:

سوال نمبر ایک :بنی گالہ اراضی کے لیے رقم بعد میں آئی تو ادائیگی پہلے کیسے ہوئی؟

سوال نمبر2 : کیسے ثابت ہوگا راشد خان کے اکاؤنٹ میں پیسے کب اور کہاں سے آئے؟

سوال نمبر3: راشد کے اکاؤنٹ میں 2 جگہ جمائما کا نام ہے باقی رقم کس نے کہاں سے بھجوائی؟

سوال نمبرچار: 95 کنال اراضی کا انتقال طلاق کے بعد جمائما کے نام ہوا کاغذات میں زوجہ کیوں لکھا گیا؟

سوال نمبر پانچ:9 پاؤنڈ مالیت کی کمپنی 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ مالیت کا اثاثہ کیسے رکھتی تھی؟

سوال نمبر6: آف شور کمپنی کیسے اور کیوں بنائی جاتی ہے پاکستانی قوانین میں کیا حیثیت ہو گی؟

سوال نمبر 7: کیا پاکستانی قوانین کے تحت بیرونی اثاثے ظاہر کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟

سوال نمبر 8: قرض کی واپسی کا چیک نیازی سروسز نے دیا تو آف شور کمپنی کیسے بے معنی ہوگئی؟

سوال نمبر 9 : کیا سال 2002 میں غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ضروری تھے یا نہیں ؟ 2002 میں غیر ملکی اثاثے کاغذات نامزدگی میں کیوں ظاہر نہیں کیے؟

سوال نمبر10:جمائما کے اکاؤنٹ سے پہلی ادائیگی 31 جولائی 2002 کو آئی ؟ اس وقت تک 135 کنال زمین خریدی جا چکی تھی 1 کروڑ 97 لاکھ ادا ہو چکے تھے یہ کیسے ہوا؟

سوال نمبر11: راشد خان نے خود سے کوئی ادائیگی نہیں کی تو پھر جائیداد کے لیے پیسہ کہاں سے آیا ؟

سوال نمبر 12:جمائما کے اکاؤنٹ سے بھجوائی گئی رقم میں مطابقت نہ ہوئی تو پھر عدالت اسے کیا سمجھے؟

سوال نمبر13: لندن فلیٹ 2003 میں فروخت ہوا کرایہ 2004 تک وصول کیا؟ کیا وجہ تھی؟

بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان

 قبل ازیں 10 مئی کو عمران خان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ لندن فلیٹ کی خرید وفروخت کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

عمران خان کو رقم میں نے دی، جمائما خان

دوسری جانب جمائما خان نے عمران خان کے حق میں دو بار ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقم انہوں نے فراہم کی بعد میں عمران خان نے فلیٹ فروخت کرکے رقم واپس کردی، طلاق کے بعد میں نے زمین عمران خان کے نام منتقل کردی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -