The news is by your side.

Advertisement

نئی حکومت کے آتے ہی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار، میاں محمود الرشید، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  ملاقات کی جس میں شاہ محمود قریشی اور شہبازگل بھی موجود تھے۔

ملاقات عمران خان کو صوبے میں جاری آئینی اور سیاسی بحران پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کسان نمائندوں نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہمارے دور اقتدار میں ملک میں بہترین فصلیں پیدا ہوئیں، کسان اور عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی ہفتے میں ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، ڈیزل ذخیرہ کرلیا گیا، پاکستانی کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں