جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پولیس کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے بانی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، اے ٹی سی کی عدالت نے 12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹوں کی اجازت دی۔

عدالت نے کہا کہ12روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کرکے تمام ٹیسٹ کیے جائیں، استغاثہ کی درخواست پرآڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ، فیصلہ محفوظ

یاد رہے کہ قبل ازیں تحریکِ انصاف کے بانی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تحریکِ انصاف کے بانی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

قبل ازیں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل حکام کی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا، اڈیالہ جیل حکام کی نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں