،اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف نہیں بلکہ شہباز شریف ایاز صادق اور اسحاق ڈاربھی مستعفی ہوں کیونکہ یہ لوگ بھی منی لانڈر ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے اپنے لوگوں کو اداروں کا سربراہ بنایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے خزانے پر ایک منی لاڈرنگ کرنے والے شخص کو بٹھایا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ قطری شہزادے کا خط اور اس کے بیانات فراڈ تھے۔ دبئی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ قطری شہزادے کےپاس کوئی پیسہ نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکرکا کام ہوتا ہے کہ ایوان کا تقدس برقرار رکھے، لیکن ایاز صادق نے نوازشریف کے بجائے میرےخلاف ریفرنس بھیج دیا، اسپیکر ایازصادق بھی فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیں
عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کی بینفشل مالک مریم نواز ہیں اس کی تصدیق شدہ دستاویزات مل گئیں ہیں جو چیزیں منظر عام پرآئیں ان لوگوں نے اس کوتسلیم ہی نہیں کیا، شریف خاندان نےصرف عدالت میں معاملات تسلیم کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ کا معاملہ بھی فراڈ ثابت ہوا، سپریم کورٹ میں جعلی کاغذاتجمع کرائے گئے جو جرم ہے، ایس ای سی پی جو قوم کےپیسوں کا تحفظ کرتا ہے وہ ادارہ مجرموں کو بچارہا تھا، جے آئی ٹی نے وہ کام نہیں کیا جو باقی اداروں نے شریف خاندان کیلئے کیا۔
عمران خان نے کہا کہ اگر نواز لیگ نے لوگ باہر نکالے تو پھرہم اپنے لوگ باہرنکالیں گے، یہ جو دھمکیاں دے رہے ہیں کچھ کرکے تو دکھائیں، پھر دیکھیں، عدالت مجھ سےجوبھی دستاویزات مانگے گی میں پیش کروں گا، جمائما نے15سال پرانی دستاویزات بھی بھیج دی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی ممبران کو شواہد لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، رپورٹ میں دوسرے ممالک کے اداروں کی رپورٹس ہیں۔
لیگی وزراء کل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ کہہ رہے تھے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے، قوم ان کی شکلیں دیکھ لےیہ سب مجرم ہیں، جس جے آئی ٹی پر مٹھائی تقسیم کی گئی اب اس کی رپورٹ تسلیم نہیں کررہے، مجرم کی حمایت کرنے والے بھی مجرم ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزراء جےآئی ٹی کی رپورٹ تو پڑھیں اس کے بعد اس پر بات کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کا گھر اڈیالہ جیل ہوگا، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کوجیل میں ہونا چاہئیے، نواز شریف، شہبازشریف اوراسحاق ڈار کے بچے کیسے ارب پتی بن گئے؟ الزامات والد اور بچوں پرڈال دیئے، نواز شریف خود مظلوم بنے ہوئے ہیں، موٹوگینگ کو شرم سے ڈوب جانا چاہئیے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے3شوگرمل ایسے علاقےمیں لگائیں جہاں قانونی طور پر اجازت نہیں تھی، شہبازشریف نےاپنےخاندان کوفائدہ پہنچانےکیلئےیہ اقدام کیا، اس غیر قانونی اقدام پر شہبازشریف کےخلاف ریفرنس بھیج رہےہیں۔