تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رجیم چینج سازش کا حصہ بنی، سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج رات ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دی ہے، تیل بجلی گیس مہنگا ہونے سے نچلے طبقے پر اثر پڑ رہا ہے،۔

عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس عام طبقے تک آواز پہنچانے کا راستہ ہے، عوام اس وقت مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں، تھوڑا سا روپیہ یا پیٹرول کی قیمت بڑھتی تھی تو یہ مہنگائی مارچ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب خود عوام پر مہنگائی کے بم پھینک رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا، آپ حکومت نہیں سنبھال سکتے تھے تو کیوں سازش کی تھی؟

پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش تھی یا مداخلت اس کی ابھی تک کوئی تحقیقات میرے سامنے نہیں آئیں،
میں اس ملک کا وزیراعظم تھا میرے سامنے تحقیقات نہیں آئیں جو اس سازش میں ملوث ہیں وہ چاہتے ہیں سائفر کو دبا دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی اپنی حکومت میں قومی سلامتی کمیٹی نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا، بد قسمتی سے پاکستان کے بڑے اور نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، نیب میں ترامیم سے ایک ایک ڈاکو کو این آر او ملے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے لوگ باری باری مر رہے ہیں، کوئی ہارٹ اٹیک سے مر رہا ہے کوئی خودکشی کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین دہائیاں دے رہے ہیں کہ مشتاق چینی والا رہ گیا ہے لگتا ہے اس کا اگلا نمبر ہے خان صاحب اس کو بچا لیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اصل مسئلہ ڈالرز کی کمی کا ہے، اس وقت ملک میں 30 فیصد مہنگائی ہوچکی ہے، بلاول نے مارچ مہنگائی کے نام پر کیا اور وہاں سے نکلا کانپیں ٹانگتی ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ25مئی کو جس طرح پولیس نے تشدد کیا اس کی مثال نہیں ملتی، جیسی شیلنگ یہاں کی گئی وہ سارا منظر نامہ مقبوضہ کشمیر جیسا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹو پروٹیسٹ اور رائٹ ٹو موومنٹ کو کوئی نہیں روک سکتا، سی سی پی او لاہور اور آئی جی اسلام آباد کو خاص ہدایت تھی کہ ظلم کرنا ہے، تیاری کرلیں10جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -