اسلام آباد : پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سےکاغذات واپس لئے جانے پرن لیگ کے خواجہ احمد حسان یو سی ایک سو سات کےبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
کاغذات واپس لئے جانے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی قیادت سے پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار نواز کی جانب سے کا غذات واپس لئے جانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کو انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نےچیئرمین سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سفارش پر کمزور امیدوار کی حمایت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ حسان کے مقابلے میں امیدوار نواز کوٹکٹ دینے پر پارٹی کے اندر بھی مخالفت ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید نےامیدوار نواز کے ساتھ کسی متبادل امیدوار کو بھی کاغذات جمع نہ کروانے دیئے۔ عمراں خان نے پنجاب کی صوبائی قیادت سے بلدیاتی الیکشن کے لئے تقسیم کی گئی پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا اورچوہدری سرور اور شفقت محمود کو ریکارڈ سمیت بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔