تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی پولیس کو غیر سیاسی کیے بغیر امن ممکن نہیں، عمران خان

کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رینجرز کراچی میں اچھا کام کررہی ہے مگر جرائم پر مستقل قابو پانے کے لیے پولیس کے نظام کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کراچی پولیس کو غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہونا چاہے، جب تک پولیس ٹھیک نہیں ہوگی شہر میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جاسکتا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پولیس کے نظام کو بہت بہتر بنادیا ہے، اب وہاں پر میرٹ اور ٹیسٹ کی بنیاد پر تقرریاں کی جاتی ہیں، کے پی کے کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کورکمانڈر خیبرپختونخوا نے خود کی ہے کہ صوبے میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پولیس نے اہم کردار ادا کیا‘‘۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ ’’عید کے بعد حکمرانوں کی چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف نئی تحریک کا آغاز ہوگا اور جب تک یہ جیل میں نہیں جائیں گے اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا، پاکستانیوں میں بہت شعور آگیا ہے اور یہ بہت سنہری موقع ہے کہ عوام حکمرانوں سے اپنے لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب لیں‘‘۔

مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ’’حکمرانوں نے ہر ادارے میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جو ملک سے زیادہ ان کے وفادار ہیں، حکمرانوں کے اس عمل سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے، مگر پاکستانیوں کے اندر آنے والے شعور اور جذبے سے مجھے یہ حکمرانوں کا آخری وقت لگ رہا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں : پنجاب پولیس کی عمران خان کی ہمشیرہ سے مبینہ تلخ کلامی

 اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ لاہور میں پیش آنے والے واقعے پر عمران خان نے کہا کہ ’’آج میری بہت کے اوپر بندقیں تانی گئیں، کلے شیشے والی دو گاڑیوں نے ٹکر ماری اور بدتمیزی کی جب انہوں نے اس وی آئی پی موومنٹ کے بارے میں پوچھا تو معلوم ہوا کہ مریم نواز اسلام آباد سے لاہور تشریف لارہی ہیں‘‘۔

کپتان نے مسلم لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو کس حیثیت سے اتنی سیکورٹی دی گئی ہے، وہ نہ تو کسی حکومتی عہدے پر فائض ہیں اور نہ اسمبلی کی ممبر ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت جمہوریت نہیں بلکہ بدترین بادشاہت ہے، ان مظالم کے خلاف قوم کو ہرصورت کھڑا ہونا ہوگا۔

پڑھیں :   پانامہ پیپرز: ٹی او آرز کمیٹی کی مدت آج ختم، ڈیڈ لاک برقرار

 اس موقع پر عمران خان نے اعلان کیا کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کے لیے ڈی ایچ اے میں زمین مل گئی ہے جس کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے عمران خان دو رزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، دو روزہ قیام کے دوران وہ شوکت خانم اسپتال کے افطار ڈنر میں شرکت، شہید قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کریں گے، چیئرمین کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور فیصل خان جدون موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -