جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

وزیر آباد حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بانی پی ٹی آئی نے وزیر آباد حملہ کیس میں آج بطورگواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ جیل میں وزیر آباد حملہ کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کیس میں آج بطورگواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی ، یاسمین راشد ،عمر سرفراز کے بیانات کیلئے سماعت گوجرانوالہ جیل میں کی گئی ، سیکیورٹی خدشات پر عدالت نے تین گواہوں کی حد تک سماعت گوجرانوالہ جیل میں کی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا مراسلہ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ عمران خان اپنے وکلاکی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈنہیں کرانا چاہتے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو آئندہ سماعت پر  عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گواہ خود ویڈیو لنک پرکہے کہ بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا یا مہلت لینا چاہتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی ، اس کیس میں اب تک 55 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں