جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک،فوٹوگرامیٹک سمیت وائس میچنگ ٹیسٹ کے معاملے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج پھراڈیالہ جیل پہنچی۔

بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ دینے سے پھر انکار کردیا، جس کے بعد پولیس ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔

ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے ہیں، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹرمحمداسلم، انسپکٹرمحمدعالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کیسز کے سلسلے میں وکلا کی غیر موجود گی میں پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں : 26 مئی تک بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت

یاد رہے 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، عدالت نے 12 مقدمات میں ان کے ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26مئی تک بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں