اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی جگہ کسے بطور صدر پی ٹی آئی کے پی نامزد کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نےعلی امین گنڈا پور کی جگہ کِسے بطور صدر پی ٹی آئی کے پی نامزد کیا؟ نام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کر دیا۔

سلمان اکرم راجہ نے جنیداکبر کی بطور صدر پی ٹی آئی کے پی نامزدگی کی تصدیق کر دی، جنید اکبراور عاطف خان کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہوئی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جنیداکبرکابطورصدرپی ٹی آئی کےپی تعیناتی کانوٹیفکیشن جلدجاری ہوگا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان چیئرمین پی اے سی منتخب

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کیا گیا تھا۔

طارق فضل چوہدری کی جانب سے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا گیا تھا، سینیٹر افنان اللہ، نارا قاسم، ریاض فتیانہ، وجیہہ قمر، جنید انوار اور سردار یوسف نے نام کی تائید کی جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، ڈاکٹر شاہ منصب علی نے بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب میں ایک سال لگا اس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کو چیئرمین بنایا گیا تو کوئی پینل نہیں مانگا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں