تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل اْگیا

بنی گالا: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اغوا ہے گرفتاری نہیں کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے یہ سب بدمعاشوں کی غیرملکی حمایت یافتہ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے شہباز گل کے ڈرائیور کا بیان بھی شیئر کردیا۔

شہباز گل کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ عمران خان چوک سے شہبازگل کو گرفتارکیا گیا ان کو ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور گھسیٹا گیا۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گاڑی کے شیشے توڑے گئے جیسے کوئی دہشت گرد ہو ان کے ساتھ مجھ پر تشدد کیا گیا۔

نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں