تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، عمران خان نے جواب دے دیا

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ نیب کی جانب سے نوٹس میں لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب کی طلبی نوٹس کا جواب دے دیا ، جس میں کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانتیں کرانے کیلئےلاہور میں ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینےکا وقت دیاہے، مختلف مقدمات میں ضمانتیں کرانی ہے اس لئے نیب کے روبرو پیش نہیں ہوسکا۔

جواب میں عمران خان نے انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کرنےکو نیب قانون سے متصادم قرار دیتے ہوئے نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کر دی۔

عمران خان نے نیب نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی اور کہا نیب کی طلبی کے نوٹس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

جواب میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق کیس میں کوئی کرپٹ پریکٹسز کا ذکر نہیں،انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ تاحال مجھےنہیں دی گئی، انکوائری کے وقت صرف ایک طلبی کا نوٹس موصول ہوا، طلبی کےنوٹس میں انکوائری میں لگائےگئےالزامات کی تفصیلات شامل نہیں۔

جواب کا کہنا تھا کہ نیب قانون کےمطابق انکوائری کےوقت ملزم کو دفاع کیلئےتفصیلات دینا ضروری ہے،میری رہائش گاہ پر قانونی ٹیم کو انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے، نیب کی جانب سے مانگے گئے دستاویزمیرے پاس موجود نہیں۔

Comments

- Advertisement -