جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

میں نے کہا میرٹ پر آرمی چیف تعینات ہونا چاہیے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ صرف میرٹ کی بات کی ہے اور میرٹ پر آرمی چیف تعینات ہونا چاہیے۔

عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اہم تعیناتی کرنے کے اہل نہیں، نجی چینل کو انٹرویو میں ایکسٹینش کی بات نہیں کی بلکہ اہم تقرری کے معاملے کو آئندہ الیکشن تک مؤخر کرنے کا کہا۔

سابق وزیراعظم نے کہا: ’نواز شریف کی پاکستان آمد کا انتظار کر رہا ہوں، ان کا ایسا استقبال ہوگا کہ یاد رکھیں گے، احتجاج کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ کروں گا۔ ہم عدلیہ کو مضبوط اور آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت عدلیہ نسبتاً آزاد ہے۔ آزاد عدلیہ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا‘۔

- Advertisement -

No description available.

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے اوپر 20 ایف آئی آر درج کرائی گئیں، میں نے صرف قانونی کارروائی کا کہا تو دہشت گرد بنا دیا گیا، ضیا کے مارشل لا دور میں بھی ایسا نہیں ہوتا تھا، پرویز مشرف کا دور آج کے دور کی نسبت لبرل تھا، قوم میرے ساتھ ہے جس دن کال دے دی لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری کو رکمیٹی کو کہہ دیا ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا، جو مرضی ہو جائے سب اکٹھے ہو کر ڈٹ جائیں گے، جس دن مجھے گرفتار کرنے آ رہے تھے بیگ تیار کر کے رکھ لیا تھا، پنجاب میں حکومت تبدیلی کی کوشش افرا تفری کی سازش ہوگی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف اسمبلیوں میں تقریریں کی گئیں کہ عمران خان پر کیس کرو، میرا مؤقف صرف ایک ہے کہ الیکشن کے سوا پاکستان کے پاس کوئی حل نہیں، الیکشن ناگزیراور پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے، انتخابات میں تاخیر کسی صورت منظور نہیں ہوگی، فوری الیکشن کرائیں مارچ تک لے جانے کا حامی نہیں ہوں۔

عمران خان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے آپشن کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد الیکشن سے بھاگ رہا ہے اور چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن ) کا ہے، میری ہر بات صرف پاکستان کے لیے ہے، میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں جینا مرنا پاکستان میں ہے، جو اس ملک کے خلاف ہوگا میں اس کے خلاف ہوں، کبھی نہیں چاہتا کہ فوج کو نقصان ہو۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں