تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں کیونکہ یہ جانتے ہیں الیکشن میں انہیں بری طرح شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا یقیناً میں 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا۔

زمان پارک آپریشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر کو میدان جنگ بنا دیا گیا، پاکستان میں پہلے کبھی کسی سیاسی رہنما پر ایسا حملہ نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ میرے خلاف دہشت گردی، قتل سمیت 85 مقدمات ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ الیکشن میں انہیں بری طرح شکست ہوگی، مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔

عمران خان نے بتایا کہ میرے کارکن میری گرفتاری سے لڑ رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے جیل گیا تو ان لوگوں کے ہاتھ لگ جاؤں گا، مجھے مارنے کی کوشش ہوگی۔

موجودہ حکومت پر کیسز سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ دونوں کیخلاف ماورائے عدالت قتل اور کرپشن کیسزکی تاریخ ہے، میں اس لیے منتخب ہوا کہ یہ لوگ 30 سال سے اقتدار میں تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت 60 فیصد کابینہ کرپشن الزامات میں ضمانت پر ہے، قانون کی حکمرانی کے بارے میں بات کرنا ان کی طرف سےعجیب ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا۔

Comments

- Advertisement -