پیر, جون 23, 2025
اشتہار

”آج کے جلسے میں اہم اعلان کروں گا“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے میں شرکا سے اہم اعلان کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے لیے ملک بھر میں تاریخی جلسے کیے، تاریخی اجتماعات کے سلسلے کا آج آخری جلسہ ملتان میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ملتان کے آخری جلسے میں مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا، اپنے لوگوں کو کہتا ہوں کہ خطاب سے پہلے پہلے طے شدہ مقامات پر جمع ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گے۔

ٹوئٹ ے مطابق پی ٹی آئی کے سپورٹرز کراچی میں میلینئم مال، اسلام آباد میں ایف نائن پارک، لاہور میں بابا گراؤنڈ اور  اسلام پورہ جب کہ راولپنڈی میں بنک روڈ اور نصیر آباد مین جمع ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں