جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آج ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے فیروز والا میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا: ’کوئی آزادی دیتا نہیں ہے یہ چھیننا پڑتی ہے، زنجیروں کو توڑنا پڑتا ہے جس نے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک کو ان چوروں سے آزاد کروانا ہے، حقیقی آزادی مارچ میں میرے ساتھ سب نے شرکت کرنی ہے، سب نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے مارچ میں شرکت کرنی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے گا، اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہو رہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں