بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جمہوریت نہیں کرپٹ مافیا کی کرپشن خطرے میں ہے‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے کرپٹ مافیا کوپیغام گیا کہ قانون سے بالاترکوئی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کے دوران پریشانی ہوتی ہے لیکن ہارنہیں ماننی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کےساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیےالگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں پہلی مرتبہ طاقتورقانون کے نیچے آیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتےہیں مجھے کیوں نکالا، وہ یہ نہیں کہتے کہ میرےساتھ نا انصافی ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ عوامی عہدہ رکھنے والے کی ذمہ داری ہے اثاثوں کی تفصیلات بتائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں میرے خرچےآمدنی سے زیادہ ہیں توآپ کوکیا جبکہ نوازشریف کےساتھ کھڑے لوگ کہتے ہیں جمہوریت خطرے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت نہیں کرپٹ مافیا کی کرپشن خطرے میں ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے کرپٹ مافیا کوپیغام گیا قانون سے بالاترکوئی نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں