جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پنجاب میں احساس پروگرام تیز کیا جائے، عمران خان کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔

عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

سابق وزیر اعظم نے احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی۔

- Advertisement -

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ سابق حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے ہمارے شاندار پروگرام کو روکا، سابق حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، پروگرام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔

ملاقات میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں