اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیرتک دیکھیں گے فاٹا کو ضم نہ کیا تو پھر فاٹا کے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیں گے جس کا پی ٹی آئی کو کافی تجربہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاٹا کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں انضمام ایسٹ اور ویسٹ جرمنی کی طرز پر ہوگا جس سے فاٹا ترقیوں کی بلندی پر پہنچ جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو قبائلی علاقوں میں گراؤنڈ بنائیں گے اور آنے والے وقت میں لوگ دیکھیں گے کہ پاکستان کے کھیلوں میں قبائلیوں کا کردار ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت فاٹا کی ترقی پرسرمایہ لگانے کو تیار ہے اگر 2018 کے انتخابات سے قبل فاٹا کا انضمام کے پی کے سے نہ ہوا تو یہ معاملہ 2023 تک لٹک جائے گا جو کہ فاٹا کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہے اگر ایسا نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے۔
At the FATA convention today PTI demanded the govt merge FATA with KP before the 2018 elections otherwise the people of FATA will suffer for another five years and that is unacceptable. pic.twitter.com/koR5B92sMn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 9, 2017
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ضم کرنے پر قومی اسمبلی مان چکی ہے لیکن صرف 2 لوگ نہیں مانتے جن میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی شامل ہیں جو فاٹا کے انضمام کے خلاف ہیں، ملک میں انصاف ہو تو ایک قوم بنتی ہے لیکن بد قسمتی سے ایک چھوٹا سا طبقہ ملک کو لوٹ رہا ہے۔