بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی ایس ایل فائنل، دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ سب کی حفاظت کرے۔

سربراہ تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریر کیا کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں موجود دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔


اپنے پیغام میں عوام کے جوش و خروش پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ اس ایونٹ میں موجود ایک ایک شخص کو اپنے امان میں رکھے اور اللہ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

واضح رہے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر عمران خان اس فیصلے کو پاگل پن سے گردانا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوگیا تو بین الاقوامی کرکٹ مزید دس بیس سال کے لیے بند ہو جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں