بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

لوڈ شیڈنگ عروج پر ہےاور وزیر درجہ حرارت کو رو رہے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی صورت حال بد ترین ہوتی جا رہی ہے اور حکومت اسے حل کرنے کے بجائے ریت میں منہ دیے بیٹھی ہے۔

عمران خان ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈ نگ پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی صورت حال بدتر ین ہوتی جارہی ہے اور موسم گرما کے آغاز میں ہی حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنی پریس کانفرنس میں بجلی کی طلب ورسد کےدرمیان فرق کا اعتراف کیا ہے اور نہایت ڈھٹائی سے ساری ذمہ داری درجہ حرارت پر ڈال رہے ہیں حالانکہ گرمیاں کوئی پہلی مرتبہ تو نہیں آئی ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف نے سوال کیا کہ خوا جہ آصف کو پاکستان میں ہونے والی موسمی تغیرات کا علم نہیں تھا اور کیا انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ اس ماہ درجہ حرارت کہاں تک پہنچ جاتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی کیوں کہ وزراء اپنی وزارتیں دیکھنے کے بجائے پاناما کیس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے میں سارا وقت برباد کر دیتے ہیں جس سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ گر دشی قرضے 385 ارب سے تجاوز کر گئے ہیں اور حکومت خود بھی گردشی قرضوں میں اضافےکا اعتراف کر چکی ہے اور جس سے معاملے کی سنگینی کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں