اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگرنگلنا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اگر وزیراعظم بن گیا توامریکی صدر سے ملاقات ضرور کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگرنگلنا پڑے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ انتہائی توہین آمیز تھا، جس طرح امریکہ نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا امریکی صدرنے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جبکہ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں تھا، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت کچھ کیا۔
مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر
یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں 33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کربے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔