جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ہماری گرفتار قیادت سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والی قیادت کے ساتھ جیلوں میں دہشتگردوں جیسا سلوک کیے جانے کا الزم عائد کر دیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والوں کو دہشتگردوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے، یہ قیدی سیاسی ہیں انہیں الگ بیرک میں رکھنا چاہیے لیکن اس کے برعکس انہیں مختلف شہروں میں بھیجا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھے ہیں ہم ایسے اقدامات سے ڈر جائیں گے، عوام اگر ڈر جاتے تو کیا آج پشاور میں لوگوں کی بڑی تعداد گرفتاریاں دینے کیلیے نکلتی؟ کل راولپنڈی میں دیکھنا کس طرح لوگ نکلتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم باہر نکلنے کیلیے تیار ہے جسے سری لنکا میں ہوا، ہم پُرامن طریقہ اختیار نہ کریں تو قوم نکلے گی جس سے تباہی ہوگی۔

الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے تاریخ میں اس قسم کا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، کمیشن نے پنجاب میں ایسا نگراں سیٹ اپ لگایا جو ہمارا مخالف ہے، ہم نے 23 نام دیے اور کہا کہ ان افسران کو تعینات نہ کریں جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں لیکن کمیشن نے ان سب کو تعینات کر دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبے میں نگراں سیٹ اپ کو وزیراعظم شہباز شریف کنٹرول کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں