پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انشااللہ پاکستان تحریک انصاف اس باراقتدارمیں آئے گی‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کرک : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف اس بار اقتدار میں آئے گی، ڈاکوؤں، لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس پاکستان لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرک میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی۔

عمران خان نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر توجہ نہ دینے سے پاکستان برصغیرمیں پیچھے رہ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ انشااللہ اس بار اقتدار میں آکر ڈاکوؤں، لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس لا کر عوام پرخرچ کریں گے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک تعلیم پرزوردیے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ بجٹ تعلیم کے لیےکافی نہیں ہے، ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لا کر تعلیم پر خرچ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں ہری پور یونیورسٹی کی طرز پر پہلی بار ایسی تعلیم دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرتحصیل میں اسپورٹس گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، خیبرپختونخوامیں 100 نئے گراؤنڈ بنا چکے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے ایسا ٹینلٹ لائیں کہ دوبارہ سے کرکٹ میں سپرپاوربنیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کھیلوں میں سپرپاور بنانا میرا وژن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ کل پڑھا افغان انڈر19 ٹیم نے پاکستان کو بری طرح شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کھیلنے کے لیے کوئی مناسب کرکٹ گراؤنڈ نہیں ہے، افغانستان ٹیم نے پاکستان کو تھوڑے رنزسے نہیں پھینٹی لگا کرہرایا۔

عمران خان نے کہا کہ جو اپنی میں اورغصے پر کنٹرول کرلے وہ فرشتوں سے بھی اوپرچلا جاتا ہے۔

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیم سے نکالا گیا تو میں نے یہ نہیں کہا مجھے کیوں نکالا۔


وزیراعظم بن گیا توامریکی صدرسےملاقات ضرورکروں گا‘ عمران خان


یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم بن گیا توامریکی صدر سے ملاقات ضرور کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگرنگلنا پڑے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں