اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنان نواز شریف کی ریلی سے دور رہیں، عمران خان کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں کو ریلی کے موقع پر پُر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نواز شریف کی ریلی سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کا نواز شریف کی ریلی کی موقع پر کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔

عمران خان نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریلی سے دور اور ہوشیار رہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق نوازشریف کی ریلی دم توڑتی سیاست کو سہارا دینے کی کوشش ہے، قوم کرپشن کا جنازہ نوازشریف کے کندھوں پر دھوم سے نکلتا دیکھے گی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالت عظمیٰ کےخلاف محاذکھڑاکرنےکیلئےتیارہیں، لیکن امن و امان کی صورتحال خراب کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کا قافلہ آج لاہور کے لیے روانہ ہوگا


واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور روانگی کے لیے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے ریلی کی شکل میں روانہ ہونگے جبکہ تمام شہروں میں نوازشریف کی ریلی کااستقبال ایم این ایز اور ایم پی ایز کریں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں