بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری پروجیکٹ کا آڈٹ کیا جائے تومیگا کرپشن نکلے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ میٹرو میں بڑے پیمانے پرکرپشن اوربد انتظامی کی نشاندہی کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ اعتراضات کے باوجود زیادہ ترکیسزکو ڈپارٹمنٹل کمیٹی نے دبا دیا، یہ ہے پنجاب کی گڈ گورننس، پھرشہبازشریف دعویٰ کرتے ہیں پنجاب میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری پروجیکٹ کا آڈٹ کیا جائے تومیگا کرپشن نکلے گی۔

ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان

خیال رہے کہ 21 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جبکہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہوئے ہیں، ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔

یاد رہے کہ 16 مارچ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں ملتان میٹرو منصوبے کوسفید ہاتھی قرار دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں