اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھکر حادثے میں طالبات کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھکر حادثے پراظہارافسوس کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ طالبات اسکول سے آرہی تھیں، میری دعائیں مرحومین کے ساتھ ہیں۔
Terrible loss of young lives in the accident in Bhakkar which killed 6 girls returning from school & their rickshaw driver. My prayers & condolences go to the families of the victims.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کے نواحی علاقے میں جھنگ روڈ پرجیسے والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے طالبات کو لے کرجانے والے رکشہ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 6 طالبات سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق
حادثے کی شکار لڑکیاں نہم جماعت کی طالبات تھیں جو امتحانی پرچہ دے کرگھروں کو واپس جا رہی تھیں۔
افسوس ناک حادثے میں جاں بحق تمام طالبات اور رکشہ ڈرائیور کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی، تمام جاں بحق افراد ضلع بھکر کی چک نمبر 57-58/ ایم ایل کے رہائشی تھے۔