اشتہار

پاکستان کےلیےوہ وقت آگیا کہ امریکہ کوکہےاب کبھی نہیں‘ عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار افراد کی قربانی دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ایک بار امریکہ نے اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان ڈالا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی ایما پرافغانستان میں 2جنگیں لڑیں اور امریکہ کی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے70ہزارافرادکی قربانی دی۔

- Advertisement -

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کےلیےایک سبق ہےچند ڈالرزکے لیےکسی اورکی جنگ نہ لڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےخود کوامریکہ اوربھارت کی ناکام پالیسیوں پرقربانی کا بکرانہیں بننےدینا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں معیشت کو100بلین ڈالرکانقصان ہوا جبکہ جنگوں کا نتیجہ پاکستان کےلیےجانی ومالی نقصان کاباعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےلیےوہ وقت آگیا کہ امریکہ کوکہےاب کبھی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان پرکشمیرمیں آزادی کی تحریک کوہوا دینےکاالزام لگاتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک بھارتی مظالم اورپالیسی کی ناکامی ہے۔

افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


امریکی صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہاہے اور پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے دھمکی دی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں