تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

این اے 245 میں ہم کامیابی کی جانب گامزن ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ 245 میں ہم جیت کی جانب گامزن ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہمارے کیمپس ووٹرز سے بھرے ہوئے ہیں جبکہ مخالفین کے خیمے خالی ہیں، میری اپنے تمام ووٹرز کو ہدایت ہے کہ اگر آپ نے ابھی تک اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا تو فوراً جائیں اور ووٹ ڈالیں۔

خیال رہے کہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے محمود مولوی، ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا، ایم کیو ایم کے معید انور اور پی ایس پی کے سئد حفیظ الدین امیدوار ہیں۔ پی پی اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -