اشتہار

بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست دانوں نے خود تباہ کیا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی بیوروکریسی اور پولیس کو ہم نےخود تباہ کیا ہے اگر حکومت مثبت کام کرے اور نیت صاف ہو تو بیوروکریسی اور پولیس سے اچھا کام لیا جا سکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلین ٹری سونامی کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ درخت لگانے کا کام اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوا ہے جس کے لیے خیبر پختونخواہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیوں کہ عوام ساتھ نہ ہوں تو حکومت کامیابی سے کوئی کام نہیں کرسکتی.

عمران خان نے کہا کہ ٹمبرمافیا نے 10 سال میں 200 ارب کی لکڑی کاٹی اور یہ اتنا مضبوط مافیا بن گیا تھا جسے توڑنا تقریبآ ناممکن تھا لیکن حکومت کو اپنی سمت کا پتہ تھا اور ارادے پختہ تھے جس کے باعث بیوروکریسی بھی سیدھی ہونے پر مجبور ہوئی اور یہ ناممکن بلآخر ممکن ہوگیا.

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ بیوروکریسی کو ٹھیک کرلیا جائے تو یہ بڑا کام کر سکتی ہے اور حکومت کا ارادہ مثبت ہو تو بیورو کریسی بھی بہترین کام کرتی ہے جس کا مظاہرہ بلین ٹری پروگرام کی کامیابی کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ڈسپلن سے پارٹی آگے بڑھتی ہے اور آج اتنی کم جگہ پر بھی آپ میں اتنا ڈسپلن ہے کہ محسوس ہی نہیں ہورہا کہ یہ تحریک انصاف کا کنونشن ہے وگرنہ اسٹیج پر کارکنان کا اژدہام ہوتا تھا جس پہ مجھے خوشی ہے کہ پارٹی میں نظم و ضبط آرہا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے بس نکھارنے کی ضرورت ہے، ہمارے دور میں جتنے بھی کرکٹر بنے کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر بنے کیوں جب آپ کی نیت صاف ہو تو اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں