اشتہار

عدالت نے کہا تو پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کہا تو پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چوہدری، پنجاب کی تمام ڈویژنل کے کوآرڈینیٹر، پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر کوآرڈینیٹر نے رپورٹ پیش کی۔ ہر کوآرڈینیٹر نے اپنی اپنی ڈویژن کے ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

عمران خان نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ارکان کی تعداد مکمل رکھی جائے، عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہماری تیاری مکمل ہے، سازشوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں