پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

دہشت گردی کی لہر،عمران خان کی سیکورٹی سخت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، بنی گالہ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند حفاظت کے لئے خصوصی کمانڈوز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر پہلے سے موجود سکیورٹی گارڈز کے علاوہ آٹھ مزید کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

بنی گالہ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے اور عمران خان کو پبلک مقامات پر نہ رکنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر سڑک کنارے میڈیا گفتگو سے اجتناب کریں. جس کے بعد عمران خان دو روز سے پانامہ کیس کے بعد میڈیا سے گفتگو سخت سکیورٹی حصار میں بنی گالہ میں ہی کر رہے ہیں، اس دوران بھی کمانڈوز ہر طرف گہری نظر رکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آتے اور جاتے وقت سائلین اور مداحوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں گھرے رہتے تھے، جس پر پارٹی رہنماؤں کو تشویش تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں