بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان نے کیا پیغام بھجوایا؟ اسعد محمود کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا اسعد محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی صورت میں اسمبلی توڑ کر استعفیٰ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کبھی سازش اور کبھی قتل کی بات کر رہے ہیں عدم اعتمادکی تحریک آئی تو عمران خان کہتارہامیں ڈٹ کرمقابلہ کروں گا وہ پرامید تھا کوئی مدد کو آجائے گا لیکن
ہمارے اتحاد نے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اسعدمحمود نے کہا کہ عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے غیرآئینی اقدام اٹھایا عمران خان نے عدم اعتماد کی تحریک سے ایک روز قبل پیغام بھجوایا اور کہا کہ تحریک واپس لےلیں تو اسمبلی توڑ کر استعفیٰ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تو اپوزیشن پر کوئی سازش یا کوئی الزام نہیں تھا عمران خان کبھی مجاہد، کبھی لبرل اور کبھی کچھ بن جاتا ہے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کر رہے ہیں کہ سرمایہ کاری لائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں