اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

عمران خان نے 10ماہ کے دوران گرفتاریوں اور مقدمات کی فہرست شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے 10ماہ کے دوران سیاسی شخصیات اور صحافیوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کی فہرست شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10ماہ کے دوران گرفتاریوں ، مقدمات کی فہرست شیئر کردی۔

جس میں بتایا گیا کہ سیاسی شخصیات اور صحافیوں پر مقدمات درج کیےگئے، سینئرصحافی ارشد شریف کا قتل کیا گیا اور وزیرآبادمیں قاتلانہ حملہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل ، اعظم سواتی ، فواد چوہدری ، شیخ رشید ، فرخ حبیب ، پرویز الٰہی ، عماد یوسف، سمیع ابراہیم ، چوہدری غلام حسین کو گرفتار کیا گیا اور شیریں مزاری کوبھی گرفتارکرکےمقدمہ درج کیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں