اشتہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا عمران خان کے لئے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

میوںخ : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ وہ جمہوری انداز اپنا کر واپس آسکتے ہیں، احتجاج کی پالیسی ترک کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے کنزیومر نیوزاینڈ بزنس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا یقین ہے پاکستان تبدیلی کے عمل سے گزر رہاہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیغام ہے اگر وہ سیاست میں احتجاج کو داخل کرنے کی پالیسی ترک کرکے آئینی کردار ادا کریں گے تو مجھے یقین ہے ان کا مستقبل ہے مگر بدقسمتی سے میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان جمہوری انداز اپنا کر واپس آسکتے ہیں مگر وہ جمہوری انداز نہیں اپنا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے سقوط کابل کے بعد دہشت گردوں کو خوش کرنے کیلئے ان سے غیرمشروط مذاکرات کیے مگر نئی اتحادی حکومت اور نئی عسکری قیادت نے اس پالیسی کومکمل طورپر ترک کردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ پاکستان میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ کرلیں گے۔

وزیر خارجہ نے افغان عبوری حکومت کو پیغام دیا کہ ہماری مدد کریں، ہم آپ کی مدد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں