اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

عوام میرے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ ڈالیں، عمران، بھاٹی چوک پر خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کی احتساب ریلی بھاٹی چوک پہنچ گئی، عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم انصاف کے لیے جنگ لڑرہے ہیں، عوام کو انصاف کے لیے حکومت پر دبائو ڈالنا چاہیے۔

بھاٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ملک کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بڑے بڑے محل بنائے گئے، ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام میرے ساتھ مل کر اداروں پر دبائو ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران امیر سے امیر تر اور غریب مزید غریب ہوتا جارہا ہے، لاہور پاکستان کا سیاسی دل ہے اسی لیے یہاں آیا ہوں آپ سب کومل کر میرے ساتھ چیئرنگ کراس پہنچنا ہے وہاں میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ پاناما پیپرز میں اللہ تعالیٰ نے حکمرانوں کے احتساب کا موقع فراہم کیا ہے، نواز شریف ڈاکو اور لیٹرے ہیں انہیں روکنے والا کوئی نہیں؟ ہماری حکمرانوں سے جنگ ہے، ہمیں کرپشن کے بادشاہ نواز شریف کو شکست دینی ہے، جنگ جیت گئے تو عظیم قوم بن جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں