اشتہار

بزدلوں کی ٹیم کا کپتان نواز شریف ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بزدلوں کی ٹیم کا کپتان نواز شریف ہے، وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کی ٹیم میں اور بھی کھلاڑی ہیں۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی تو صلاحیت ہی یہی ہے کہ سارے بزدل ہیں اور ڈیزل (مولانا فضل الرحمان) بھی انہی کی ٹیم کا حصہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن پی ڈی ایم والے وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے، ان کو مجھ سے میچ کھیلنے سے ڈر لگ رہا ہے، پی ڈی ایم والو! بھاگو مت ہم سے میچ کھیلو، پی ڈی ایم وکٹیں اٹھا کر بھاگ رہی ہے اور ہم ان کو واپس لا رہے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ڈٹ کر کھڑا ہے، بے شرم لوگ ہیں جو یہ سب کر رہے ہیں، پولیس علی امین کو کبھی ادھر کبھی ادھر لے کر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو وجوہات کی وجہ سے تمام امیدواروں کے انٹرویو نہیں کر سکا، عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے تھے جہاں میرا بہت وقت ضائع ہوا، دوسری وجہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں