بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

"تمھاری بھول ہے کہ تم عمران خان کو جھکالو گے”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمھاری بھول ہے کہ تم عمران خان کو جھکالو گے۔

وزیراعظم عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کی جانب سے سہراب گوٹھ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر و دیگر عہدیداران شریک تھے، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان 22کروڑ عوام کے دلوں کا وزیراعظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سندھ ہاؤس میں بک گئے ہیں وہ بروکر نہیں تو کیا ہیں، جو ڈالرز لے کر حکومت گرانے میں شامل رہے وہ بروکر نہیں تو اور کیا ہیں؟

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تمھاری بھول ہے کہ تم عمران خان کو جھکالو گے، عمران خان نے کہا ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں، پردہ نشین بھی ان کے ہاتھوں مل کر اکٹھا ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان دشمنی کیلئے یہ لوگ کرائے پر دستیاب ہیں، عمران خان جب عوام میں ہوتا ہے تو مزید مضبوط ہوجاتا ہے، عمران خان کے خلاف سارے ہی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

آج پریس کانفرنس کرنے والے کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے، ایم کیو ایم نے مہاجر قوم کو نوٹ لے کر بیچ دیا، مولانا ڈیزل نے بھی مدرسے کے معصوم بچوں کو بیچ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت، قومی غیرت سے12جماعتوں کو باہر پھینک دیں گے، اب انشاءاللہ عمران خان دوتہائی اکثریت لے کر آئیں گے

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اصل جوخط ہے وہ تو ابھی تک کھلا ہی نہیں ہے، اس خط میں ضمیر فروشوں کو خریدنے کا ذکر ہے، غیرملکی سازش کے مراسلے پرعدالتی کمیشن بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں