بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا، حکمنامہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل، اور سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ یہ عدالت سزا کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے، عدالت نے ٹرائل کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا، نیز چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

- Advertisement -

عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالت نے حکم دیا کہ فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں، کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقررکرنے کی بھی ہدایت کی، واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں