تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

عمران خان کا ہر قسم کی رکاوٹیں عبور کرنے کا اعلان، "ہر صورت ڈی چوک پہنچوں گا”

صوابی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی انٹر چینج پر ” حقیقی آزادی مارچ” کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوابی انٹرچینج سے سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ساری رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے، انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راستےمیں رکاوٹیں ہیں، کیا آپ ان کنٹینرز کو ہٹانے کیلئےتیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب ڈیزل لانگ مارچ کررہا تھا ،بلاول نے بھی لانگ مارچ کیا، ہم نے کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا تھا، کوئی رکاوٹ نہیں رکھی تھی امپورٹڈ حکومت سن لو ! ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی، انشااللہ ہم اس ملک کو اکٹھا کرکے ایک آزاد قوم بنارہےہیں،جو کبھی کسی کی غلامی نہیں کرےگی۔

صوابی انٹر چینج پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہےجس میں امریکا کے نوکر اور کرپٹ ترین لوگ ہیں، یہ ٹولہ خوف زدہ ہے جس نے پورے پاکستان میں کنٹینرز لگادیئے، ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں بلکہ ان کو عوام سے خوف ہے، انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، رات کو گھروں میں چھاپے مارے، پولیس نےدیواریں پھلانگ کر ہمارے لوگوں کو پکڑا اور تنگ کیا۔

اس سے قبل اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے آج فیصلہ کن دن ہے، سب سے گزارش ہے کہ پاکستان کا جھنڈا ساتھ لے کر آئیں۔

Comments

- Advertisement -