تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آج مان گیا کہ بے نظیر ٹھیک کہتی تھیں، عمران خان

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلیے قانون الگ اور ن لیگ کیلیے الگ ہے، آج مان گیا کہ وہ ٹھیک کہتی تھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک کو درپیش کئی اہم مسائل پر بات کی اور اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سے میڈیا کو آگا کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے ملک میں نظام انصاف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ن لیگ کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ ہر چیز سے بچتے رہے ہیں، 6 ارب کا تو ان پر قرض ڈیفالٹ تھا، عدالت نے کہا کہ 6 ارب پر مارک ارپ دینے کی ضرورت نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسی قوم کے رویے پر بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلیے قانون الگ اور ن لیگ کیلیے الگ ہے، آج مان گیا کہ وہ ٹھیک کہتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے یہ تو امیرالمومنین بننے جا رہے تھے، ہم ان کو لاہور سے جانتے ہیں کہ کہاں سے کہاں پہنچے، ہم سپریم کورٹ سے حفاظت چاہتے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ سپریم کورٹ سے کلیئرنس لیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق واپس لینے اور نیب ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا انتخابی اصلاحات اور نیب ترامیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ ختم کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -