تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مشترکہ اجلاس ڈرامہ تھا، مقصد نواز شریف کو بچانا ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ایک ڈرامہ تھا جو ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو بچانے کے لیے تھا، میں نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملاسکتا نہ ہی ملاؤں گا کیوں کہ وہ قوم کے مجرم کے ہیں۔


لائیو ود شاہد مسعود میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کے اربوں روپے ملک سے باہر ہیں انہیں ملک کی فکر ہی نہیں، نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کے لیے فوج کو بدنام کررہے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ 30 اکتوبر کو ملک کی خاطر گھروں سے باہر نکلیں، چوروں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے قربانیاں تو دینی ہی پڑتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے نتائج کے بعد ہم چپ بیٹھے ہوئے تھے، نواز شریف خود سامنے نہیں آتے اور پرویز رشید کو آگے کردیتے ہیں جو کہ درباری آدمی ہیں جو نواز شریف کی چابی کے بغیر نہیں چلتے۔

انہوں نے کہا کہ میں آزاد آدمی ہوں مجھے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا، میں نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتا اور ان سے کبھی ہاتھ نہیں ملائوں گا۔

عمران خان نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو بچانا ہے تو انہیں زرداری کو الگ کرنا ہوگا،بلاول بھی اپنے باپ کے سامنے مجبور ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ نواز شریف پکڑے جائیں سب ڈرے ہوئے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو بھی متحدہ قائد الطاف حسین کے ساتھ کھڑا ہے اسے جیل میں ڈال دینا چاہے۔

Comments

- Advertisement -