لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کابرطانیہ میں فنڈریزنگ ایونٹ کامیاب ہوگیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں، دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔
I want to thank Aneel and the Manchester SKMT Committee for raising a record £900k last night (abt Rs 1.5 crores); Thank you also to all the British Pakistanis for their generosity.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 23, 2018
گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، پاکستان کےحالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتیس اپریل کو لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسے کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیلی آئے گی، ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کے پیسے لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں۔