تازہ ترین

انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں ، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا، عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے میں شرکت پر اہل گجرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آنے والا وقت دلچسپ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات گجرات میں زبردست جنون تھا، خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا، شکریہ گجرات۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں تیار ہو جاؤ ہم نے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ہمارے خلاف جتنی ایف آئی آر کاٹیں گے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانون کارروائی کا مطالبہ کرنے پر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا، پی ڈی ایم سمیت سب جو مرضی کر لو اب جیت نہیں سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام اوپر نہیں جا سکتے صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، آزاد لوگ ہی علامہ اقبال کے شاہین بنتے ہیں، پاکستان عظیم لوگوں کا ملک ہے۔ کسی ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔

سابق وزیراعظم نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ روک دیں ورنہ ہماری تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Comments