پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اپنی نشست سے اٹھ کر نیب تفتیشی افسر کے پاس چلے گئے اور………..

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو عدالت لے جانے کا اعلان کر ڈالا۔

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس ٹو میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران بانی اپنی نشست سے اٹھ کر تفتیشی افسر محسن ہارون کے پاس چلے گئے اور دھمکی دی کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں اس کی وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، رہا ہوتے ہی تم دونوں کو میں عدالت لے کر جاؤں گا۔

اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ پارٹی رہنما وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کر رہے ہیں لیکن علی امین گنڈاپور کو کمزور نہ کریں میں اس کے پیچھے کھڑا ہوں۔

&nbsp
;

پچھلے دنوں بانی پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپرنٹنڈٹ جیل کو جج کے سامنے ڈانٹ دیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں بانی اور بشریٰ بی بی پیش ہوئے تھے۔

دوران سماعت بانی کا جج سے مکالمہ ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وکلا، سیاسی رہنماؤں اور فیملی کوملنے نہیں دیا جا رہا، یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے، وکلا سے نہیں مل سکتا، جیل میں نئے اسٹاف کی تعیناتی کے بعد ملاقاتوں میں رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جیل انتظامیہ سے پوچھا جائے بیٹوں سے بات کیوں نہیں کرارہے، جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طاہرشاہ کو روسٹرم پر بلاکر پوچھا کیا وجہ ہے ان کی بیٹوں سے بات نہیں کرارہے؟

طاہر شاہ نے بتایا تھا کہ کل فون ملایا تو ان کے بیٹےموجود نہیں تھے جب بھی ان کے بیٹوں کوفون ملاتے ہیں وہ دستیاب نہیں ہوتے جس پر بانی پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو جج کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ پڑھے لکھے آدمی ہو عقل کی بات کرو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں