شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج شیخوپورہ کے ہاکی گراؤںڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔
پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں جبکہ رات گئے پارٹی قائدین نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اپم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔
شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کےبعد شیخوپورہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن عمران خان کے متوالے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے، ملک کرپشن فری کرنے کےلیے آصف زرداری کا تعاقب کریں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔