جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں الہ دین پارک سے متصل بازار گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسے کے لیے 60 فٹ چوڑا اور25 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے، انشا اللہ جلسے میں عوام بھرپورشرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں 12 مئی کے جلسے کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں کراچی کے عوام کو پیغام دیں گے وہ شہر کو کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں، دوبارہ روشنیوں کا شہر اورمعاشی حب بنا سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو بھی بتائیں گے کہ وہ کس طرح دیہی سندھ کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

یاد رہے کہ رواں ہفتے 8 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسہ کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لیے کراچی کے امن سے زیادہ کچھ نہیں ہے، ہم حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں