بہاولپور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج بہاولپور اورملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج جنوبی پنجاب کا رخ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی آج بہاولپور اور ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بہاولپور اور ملتان کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام 5 بجے بہاولپور اور رات 8 بجے ملتان میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔
دوسری جانب ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ڈی پی او کے مطابق جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب کردیے جبکہ داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے تلاشی لی جائے گی۔
ایک ہی گیند سے زرداری اور شہبازشریف کی وکٹیں گریں گی‘عمران خان
خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہا ہے ایک ہی گیند سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی وکٹیں گریں گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہمیشہ کے لیے ان کی سیاست اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا، آپ کی کپتانی کر رہا ہوں، ہمیں چوروں کو شکست دینی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔