بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف آج اوباڑو میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: پاکستان تحریک انصاف آج سندھ کے شہر اوباڑو میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسے کے آرگنائزر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 5 کے امیدوار سردار شہریارخان شر کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ کے قریب پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پنڈال سجا لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں 200 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے 1600 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور 11 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔


روک سکو تو روک لو،ہماری حکومت ہی آئے گی، عمران خان


یاد رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجرموں نےملک پر قبضہ کرلیا، پاکستان تبدیلی کے لیے جاگ چکا ہے۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں