اشتہار

عمران خان آج سیالکوٹ میں طلباء کنونشن سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج سیالکوٹ میں طلباء کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج سیالکوٹ کا مصروف دورہ کریں گے، دورے کے دوران عمران خان طلبا کنونشن سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جناح اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انوار کلب میں وکلاکنونشن سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

عمران خان وی آئی پی فیکٹری گراؤنڈ میں تنظیمی عہدیداران سے حلف لیں گے ،عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئےاسٹیج تیار کرلیا گیا اور شرکا کیلئے کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔

گذشتہ روز عمران خان نے نیوز کانفرنس میں جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا، صبح 11 بجے ہم جمع ہوں گے اور لانگ مارچ کی قیادت میں خود کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں